خراب، لیک یا غلط چیز
اگر آپ کو خراب، لیک یا غلط پروڈکٹ ملے تو ڈیلیوری کے 48 گھنٹوں کے اندر آرڈر نمبر اور واضح تصاویر یا ان باکسنگ ویڈیو کے ساتھ واٹس ایپ پر رابطہ کریں۔ ہم مفت تبدیل کر دیں گے یا پورا ریفنڈ دیں گے۔
پسند نہ آنے پر واپسی
ڈیلیوری کے 7 دن کے اندر چیز واپس کی جا سکتی ہے اگر وہ سیل بند، غیر استعمال شدہ اور اصل پیکنگ میں ہو۔ اس صورت میں واپسی کے کوریئر چارجز گاہک ادا کرے گا اور اصل ڈیلیوری چارج واپس نہیں ہوگا۔
جو چیزیں واپس نہیں ہو سکتیں
- کھولے یا استعمال کیے گئے پرفیوم اور عطر
- ڈیلیوری کے بعد گاہک کی طرف سے خراب کی گئی چیزیں
- ہم سے رابطہ کیے بغیر واپس بھیجی گئی چیزیں
ریفنڈ کیسے ملے گا
واپس آئی چیز چیک کرنے کے بعد 5 سے 7 ورکنگ دنوں میں آپ کے بینک اکاؤنٹ، جاز کیش یا ایزی پیسہ میں ریفنڈ بھیج دیا جائے گا۔